چیف جسٹس ثاقب نثار کی لاہور ڈیفنس دھماکہ کی شدید مذمت

جمعرات 23 فروری 2017 14:41

چیف جسٹس ثاقب نثار کی لاہور ڈیفنس دھماکہ کی شدید مذمت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے لاہور ڈیفنس دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی۔ جسٹس ثاقب نثار نے دھماکہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔