Live Updates

ترقی یافتہ ملکوں کے ادارے مضبوط ہیں لیکن ہمارے ہاں نہیں، میری کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں، کرپشن ختم کرنے کے لئے آیا ہوں

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ججز کی اجازت کے بعد روسٹرم پرکمراہ عدالت میں گفتگو

جمعرات 23 فروری 2017 14:41

ترقی یافتہ ملکوں کے ادارے مضبوط ہیں لیکن ہمارے ہاں نہیں، میری کسی سے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ملکوں کے ادارے مضبوط ہیں لیکن ہمارے ادارے مضبوط نہیں، میری کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں، میں کرپشن ختم کرنے کے لئے یہاں آیا ہوں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پانامہ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان ججز کی اجازت پر روسٹرم پر آئے اور کہا کہ ترقی یافتہ ملکوں کے ادارے مضبوط ہیں لیکن ہمارے ادارے مضبوط نہیں، میری کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں، میں کرپشن ختم کرنے کے لئے یہاں آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ لیڈر کو عام شخص سے زیادہ ایماندار اور دیانتدار ہونا چاہئے۔ اگر میری دیانتداری ثابت نہ ہوتو مجھے بھی عوامی عہدے پر آنے کا کوئی حق نہیں، پاکستانی قوم دنیا کی ان 10 اقوام میں شامل ہوتی ہے جو سب سے زیادہ خیرات اور فلاحی کاموں میں حصہ ڈالتی ہے لیکن ہم بحیثیت قوم ٹیکس کی ادائیگی میں سب سے پیچھے ہیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :