دہشتگردی کے بزدلانہ وار ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے،حکومت اور سیکیورٹی ادارے دہشتگردی کے خلاف لڑتے رہیں گے،دہشتگردی کے خاتمے تک وزیراعظم چین سے نہیں بیٹھیں گے،میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کا حوصلہ بلند کرے

وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو

جمعرات 23 فروری 2017 14:41

دہشتگردی کے بزدلانہ وار ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے،حکومت اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے بزدلانہ وار ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے،حکومت اور سیکیورٹی ادارے دہشتگردی کے خلاف لڑتے رہیں گے،دہشتگردی کے خاتمے تک وزیراعظم چین سے نہیں بیٹھیں گے،میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کا حوصلہ بلند کرے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آپریشن ردالفساد دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے شروع کیا گیا ،ایسے بزدلانہ واقعات سے آپریشن ردالفساد ختم نہیں ہوگا،حکومت اور سیکیورٹی ادارے دہشتگردی کے خلاف لڑتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے بزدلانہ وار ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے،گذشتہ دنوں دہشتگردی کے واقعات پر میڈیا نے ذمہ داری کا ثبوت دیا،میڈیا سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ مزید ذمہ داری کا مظاہرہ کرے،میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کا حوصلہ بلند کرے،کسی بھی قسم کا غیرذمہ داری کامظاہرہ دہشتگردوں کے مقاصد پورے کرنے کے مترادف ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے تک وزیراعظم چین سے نہیں بیٹھیں گے