دشمن افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں کیلئے استعما ل کر رہا ہے،دفترخارجہ

جمعرات 23 فروری 2017 14:41

دشمن افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں کیلئے استعما ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہاہے کہ چارسدہ اور دیگر دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، دشمن افغانستان کی ابتر صورتحال کا فائدہ اٹھا رہا ہے اور افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردوںکے حملوں کے لئے استعما ل کر رہا ہے، حکو مت دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کر رہی ہے،وزیر اعظم نے دہشت گردوں کے خلاف پو رے عزم کے ساتھ اقدامات کرنے کی ہدایا ت دی ہیں، اقتصادی تعاون تنظیم( ای سی او) کے اجلاس میں تمام ارکان نے اعلی ترین سطح پر اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے، مقبوضہ کشمیرگزشتہ دو ماہ میں22معصوم کشمیریوںکو شہید کیا گیا ہے،مقبو ضہ کشمیر کی تاریخ سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بھری ہوئی ہے،پاکستان کی ساری قوم کشمیری عوام کی مقامی حق خودارادیت کی تحریک کی حمایت کرتی ہے اور مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونے تک سیاسی اور سفارتی حمایت جا ری رکھیں گے،معاشی میدان میں پاکستان بہتری کی جانب گامزن ہے ،بین الاقوامی ادارے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے روشن امکانات کو اجا گر کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ چارسدہ اور دیگر دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں اورشہداء اور غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ابتدائی بیان میں انہوں نے کہاکہ حکو مت دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔دشمن افغانستان کی ابتر صورتحال کا فائدہ اٹھا رہا ہے اور افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے حملوں کے لئے استعما ل کر رہا ہے ۔

وزیر اعظم نے دہشت گردوں کے خلاف پو رے عزم کے ساتھ اقدامات کرنے کی ہدایا ت دی ہیں۔مقبو ضہ کشمیر میں کشمیر ی عوام مسلسل بھارتی مظالم برداشت کر رہے ہیں۔گزشتہ دو ماہ میں22معصوم کشمیریوںکو شہید کیا گیا ہے۔نوجوانوں اور بچوں کو مسلسل پیلٹ گنوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مقبو ضہ کشمیر کی تاریخ سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بھری ہوئی ہے۔

پاکسان کی ساری قوم کشمیری عوام کی مقامی حق خودارادیت کی تحریک کی حمایت کرتی ہے اور مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونے تک سیاسی اور سفارتی حمایت جا ری رکھیں گے۔معاشی میدان میں پاکستان بہتری کی جانب گامزن ہے۔بین الاقوامی ادارے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے روشن امکانات کو اجا گر کر رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہاکہ اقتصادی تعاون تنظیم( ای سی او) کا اجلاس یکم مارچ کو ہو رہا ہے۔

تمام ای سی او ارکان نے اعلی ترین سطح پر سربراہ اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ افغانستان کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہو ں نے کہاکہ دہشتگردی پاکستان اور افغانستان دونوں ممالک کے لیے مشترکہ دشمن ہے۔پاکستان اور افغانستان کو مل کر کوششیں کرنا ہونگی۔افغان سفیر نے مشیر خارجہ سے ملاقات میں ملکر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

یہ ملاقات مفید رہی اور مستقبل میں رابطوں کا اتفاق ہوا۔ پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لیے پر عزم ہے۔پاکستان نے افغانستان میں دیرپا امن کے لئے کیو سی جی کے تحت کوششیں جاری رکھنے کا عزم کیا ہے ۔ ایک دوسرے پر الزام بازی کے رجحان سے نظرانداز کرنا ہو گی۔پاکستان افغان طلبہ کو اسکالرشپ و ویزاسہولیات فراہم کر رہا ہے۔بھارت کی پاکستان میں دہشت گردی زبان زد عام ہے۔پاکستان نے انسداد دہشت گردی میں بھاری جانی قربانیاں دی ہیں۔حالیہ دہشتگردی کے متعلقہ ادارے تفتیش کر رہے ہیں۔ہم فوری ردعمل نہیں دینا چاہتے۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ دہشتگردی کے متعلقہ ادارے تفتیش کر رہے ہیں۔ہم فوری ردعمل نہیں دینا چاہتے۔