جنرل ہسپتال میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی

جمعرات 23 فروری 2017 14:38

جنرل ہسپتال میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء)ڈیفنس میں دھماکے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ صحت کی طرف سے جائے وقوعہ کے قریب ترین واقعہ جنرل ہسپتال میں ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ نے اطلاع ملنے کے فوری بعد ایمر جنسی کو فوری خالی کرا لیا جبکہ آپریشن میں استعمال ہونے والے سامان اور ضروری ادویات کا سٹاک جمع کر لیا گیا ۔