ڈیفنس میں پر اسرار دھماکے کے بعد شہر میں خوف و ہراس کی فضاء پھیل گئی

ڈیفنس میں تمام کاروبار بند کردیا گیا ،والدین سکولوں میں پہنچ گئے ،بچوں کو گھروں کو روانہ کر دیا گیا

جمعرات 23 فروری 2017 14:38

ڈیفنس میں پر اسرار دھماکے کے بعد شہر میں خوف و ہراس کی فضاء پھیل گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) ڈیفنس کے وائے بلاک میں ہونے والے پر اسرار دھماکے کے بعد صوبائی دارالحکومت میں خوف و ہراس کی فضاء پھیل گئی ۔

(جاری ہے)

ڈیفنس کی تاجرتنظیموں کی طرف سے تمام کاروبار بند کرنے کا اعلان کردیا گیا جبکہ والدین بھی خوفزدہ ہو کر تعلیمی اداروںمیں پہنچ گئے جس کے باعث بچوں کو گھروں کو روانہ کر دیا گیا ۔ دھماکے کی اطلاعات کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور میں سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :