اسٹیٹ بینک،ایس ای سی پی کامالیاتی شعبے میں دھوکے بازی کے خاتمے کا عزم

جمعرات 23 فروری 2017 14:35

اسٹیٹ بینک،ایس ای سی پی کامالیاتی شعبے میں دھوکے بازی کے خاتمے کا عزم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن اور اسٹیٹ بینک نیمالیاتی شعبے میں دھوکے بازی کے رجحان کو مکمل ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ایس ای سی پی اوراسٹیٹ بینک کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بنک اشرف وتھرااورچیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کوآرڈینیشن کمیٹی نے ملک میں مالیاتی شعبے میں ہونے والی دھوکہ بازیوں اور غیر قانونی طور پر سرمایہ ادھاردینے کی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہارکیا۔اجلاس میں غیر قانونی اور مذموم سرگرمیوں کے قلع قمع کرنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے اورفنانشل سیکٹر کی سہولتوں تک ایسے افراد کی رسائی ختم کر نے سے متعلق تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔چیئرمین ایس ای سی پی نیزوردیا کہ فنانشل مارکیٹوں کے استحکام اور مالیاتی شعبے کے قوائد و ضوابط کے بہتر نفاذ کے لئے مالیاتی سیکٹر کے ریگولیٹری اداروں کے مابین بہتر رابطہ اورتعاون اشد ضروری ہے۔اجلاس میں ملکی بانڈ مارکیٹ کوترقی دینے،کاروبار کو آسان بنانے،سمیت بدعنوان عناصر کے خلاف مشترکہ کارروائی پربھی غورکیاگیا۔

متعلقہ عنوان :