کراچی ،گلستان جوہر میں گارڈ کا قتل، سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آ گئی

سیکورٹی گارڈ کے قتل میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد ملوث ہوسکتے ہیں ، حساس ادارے

جمعرات 23 فروری 2017 14:35

کراچی ،گلستان جوہر میں گارڈ کا قتل، سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں سیکیورٹی گارڈ کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے، گزشتہ روز واقعے کی وجہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت بتائی گئی تھی لیکن سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آنے کے بعد حساس اداروں نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ گارڈ کو پولیس اہلکار سمجھ کر قتل کیا گیا اور واقعے میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد ملوث ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

سی سی ٹی وی ویڈیو سے ثابت ہوگیا ہے کہ گلستان جوہر میں گارڈ کا قتل ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نہیں ہوا، یہ واضح طور پر ٹارگٹ کلنگ ہے۔دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4دہشت گرد کہیں سے آئے،جن میں سے دو گارڈ کے قریب آکر رکے اور اچانک فائرنگ شروع کردی۔گزشتہ روز ہوئی اس واردات میں علی نواز نامی گارڈ کو جسم کے اوپری حصے میں چار گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ کی وردی پولیس یونیفارم سے ملتی جلتی تھی اور مارنے والوں نے ممکنہ طور پر اسے پولیس اہلکارسمجھ کر قتل کیا۔ذرائع مزید بتاتے ہیں کہ کالعدم تنظیم اس میں ملوث ہوسکتی ہے، پولیس حکام نے بھی اسی خدشے کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :