کراچی ، پولیس کومبنگ آپریشن، 20سے زائد افراد گرفتار

آپریشن میں200 اہلکاروں نے حصہ لیا، علاقے کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی، 3 غیرملکی باشندوں سمیت 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیا، ڈاکٹرفہد آپریشن کے دوران پولیس کی جانب سے پہلی بار بائیو میٹرک ڈیوائس کا استعمال کیا گیا، نامکمل شناختی کوائف اور مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے مختلف تھانوں میں منتقل کردیاگیا ،ایس پی گلشن

جمعرات 23 فروری 2017 14:35

کراچی ، پولیس کومبنگ آپریشن، 20سے زائد افراد گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) کراچی سینٹرل جیل کے اطراف پولیس نے کومبنگ آپریشن کرکے غوثیہ کالونی سی20 سے زائد مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا ہے۔ایس پی گلشن اقبال ڈاکٹر فہد کی سربراہی میں چھ مختلف تھانوں اورریپڈ رسپانس فورس پولیس نے سینٹرل جیل کے اطراف کی آبادی میں سرچ آپریشن کیا ۔ گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔

آپریشن میں بائیو میٹرک مشین کا بھی استعمال کیا گیا جس کے ذریعے پکڑے گئے افراد کی شناختی دستاویزات کی تصدیق کے بعد انھیں چھوڑ دیا گیا جبکہ شناختی دستاویزات کی عدم موجودگی پر20 کے قریب افراد کو حراست میں لے کرتفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا گیا ۔کومبنگ آپریشن کی خاص بات یہ تھی کہ پولیس کی جانب سے پہلی مرتبہ بائیو میٹرک ڈیوائس کا استعمال کیا گیا اور علاقہ مکینوں کے انگوٹھے کے ذریعے ان کی شناخت کی گئی جب کہ شناخت نہ کرنے والے 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ایس پی گلشن ڈاکٹر فہد نے بتایا کہ سینٹرل جیل کے اطراف میں ہونے والے سرچ آپریشن میں200 اہلکاروں نے حصہ لیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی۔جس کے دوران 3 غیرملکی باشندوں سمیت 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیا۔ڈاکٹر فہد کے مطابق آپریشن کے دوران پولیس کی جانب سے پہلی بار بائیو میٹرک ڈیوائس کا استعمال بھی کیا گیا۔

۔ نامکمل شناختی کوائف اور مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلیے مختلف تھانوں میں منتقل کردیاگیا ہے۔دوسری طرف بریگیڈ پولیس نے لائنزایریا میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پرمقیم تنزانیہ کے شہری کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاجبکہ سپرہائی وے ٹول پلازہ کے قریب ڈکیتی کی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :