سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں شام میں قیام امن کیلئے مذاکرات دوبارہ شروع ہوگئے

جمعرات 23 فروری 2017 14:23

سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں شام میں قیام امن کیلئے مذاکرات دوبارہ ..
جنیوا ۔ 23فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں شام میں قیام امن کیلئے مذاکرات جمعرات کو دوبارہ شروع ہوگئے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دس ماہ کے تعطل سے شروع ہونے والے مذاکرات کے بارے میں مبصرین زیادہ پر امید نہیں ، کیونکہ شام کے مختلف علاقوں میں تشدد کے واقعات کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔

(جاری ہے)

مذاکرات کے آغاز پر روس نے شام کے صدر بشارت الاسد سے بمباری کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ مذاکرات کے آغاز سے قبل اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی سٹیفن دی مستورا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن کی جانب پیش رفت کی امیدیں بہت کم ہیں اور کسی بریک تھرو کی توقع نہیں رکھتے ۔ ان مذاکرات میں شام کی نمائندگی اقوام متحدہ میں شام کے سفیر بشارالجعفری کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :