شمالی کوریا کی جانب سے ملائیشیاء پر شدید تنقید ، کم جان ان کے سوتیلے بھائی کی میت کی واپسی کا مطالبہ

جمعرات 23 فروری 2017 14:23

شمالی کوریا کی جانب سے ملائیشیاء پر شدید تنقید ، کم جان ان کے سوتیلے ..
سیئول ۔ 23فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) شمالی کوریا کے رہنما کم جون ان کے سوتیلے بھائی کے مبینہ قتل کے دس روز بعد شمالی کوریا کی حکومت کی جانب ا س معاملے پر باضابطہ بیان سامنے آیا ہے جس میں ملائیشیاء کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملائیشیا کی حکومت نے اس معاملے کو ’’غیر اخلاقی ‘‘ انداز میں لیا اور درحقیقت ایک نعش پر سیاست کی کوشش کی گئی ۔

یہ بیان شمالی کوریا کی جیورسٹ کمیٹی کی جانب سے سامنے آیا ہے جس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ کم جان نام کی لاش کو فوری طور پر شمالی کوریا کے حوالے کیا جائے تاکہ اسکا پوسٹ مارٹم کیا جا سکے ۔ واضح رہے کہ ملائیشیاء کی حکومت لاش کی واپسی کیلئے مرنے والے کے خاندان کے ڈی این اے کا مطالبہ کر رہی ہے ۔