راولپنڈی ،ْ رینجرز اور پاک فوج نے آپریشن’ رد الفساد ‘کے تحت 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

جمعرات 23 فروری 2017 14:14

راولپنڈی ،ْ رینجرز اور پاک فوج نے آپریشن’ رد الفساد ‘کے تحت 11 مشتبہ ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) راولپنڈی میں رینجرز اور پاک فوج نے آپریشن’ رد الفساد ‘کے تحت 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقوں،ڈھوک حسو سے 6مشتبہ افراد کو حراست میں لیا اور ڈھوک رتہ ،پیر ودھائی اور کینٹ میں پاک فوج اور رینجرز کے دستوں نے کومبنگ آپریشن میں کیا اور مجموعی طور پر 11مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق آپریشن میں پاک فوج،رینجرز اور پولیس نے بھی حصہ لیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روزلاہور میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پورے ملک میں دہشتگرددوں کیخلاف آپریشن ’ردالفساد‘ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :