وزیر اعظم نواز شریف گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے پر عزم ہیں ،ْ چوہدری محمد برجیس طاہر

نلتر میں چار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے 2ارب روپے کی منظوری وزیر اعظم کی ہدایت پر صوبے بھر میں تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ کی سروس بھی جلد فراہم کی جائے گی ،ْ وفاقی وزیر

جمعرات 23 فروری 2017 14:14

وزیر اعظم نواز شریف گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے پر عزم ہیں ،ْ چوہدری ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و شمالی علاقاجات چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے پر عزم ہیں۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و شمالی علاقاجات نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان ملک کے دوسرے علاقوں کی ترقی اور خوشحالی کی طرح گلگت بلتستان کو بھی ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کے لئے پر عزم ہیں۔

انھوں نے کہا کہ حکومت نے نلتر کے علاقے میں توانائی کی قلت پر قابو پانے کے لئے چار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کے لئے 2 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی ہے۔ برجیس طاہر نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر صوبے بھر میں تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ کی سروس بھی جلد فراہم کی جائے گی

متعلقہ عنوان :