افغان مہاجرین 38 سال سے پاکستان میں پرامن اور سکون کی زندگی بسر کر رہے ہیں ،ْ عبد القادر بلوچ

حکومت کی جانب سے یہاں موجود افغان طلبہ کی تعلیم وتربیت کے لئے بھی اعلی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ،ْ خطاب

جمعرات 23 فروری 2017 14:14

افغان مہاجرین 38 سال سے پاکستان میں پرامن اور سکون کی زندگی بسر کر رہے ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) وفاقی وزیر برائے سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین گزشتہ 38 سال سے پاکستان میں پرامن اور سکون کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میں راہا تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین گزشتہ 38سال سے پاکستان میں پرامن اور سکون کی زندگی بسر کر رہے ہیں جن میں سے بیشتر اپنے گھروں کو واپس بھی جاچکے ہیں انھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے یہاں موجود افغان طلبہ کی تعلیم وتربیت کے لئے بھی اعلی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ کہا حکومت کی جانب سے نوجوانوں کواعلی معیار کی ٹیکنیکل تربیت دینے کے لئے راہا تربیتی پروگرام کا اجراء کیا جارہا ہے جہاں تربیت حاصل کرنے کے بعد نوجوان بہتر انداز میں زندگی بسر کر سکیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس پروگرام کے آغاز سے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :