ایف آئی اے نے ڈی جی نادرا طاہر اکرم کو گرفتار کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 فروری 2017 13:49

ایف آئی اے نے ڈی جی نادرا طاہر اکرم کو گرفتار کر لیا
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2017ء) : ایف آئی اے نے ڈی جی نادرا طاہر اکرم کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ایف آئی اے کے مطابق طاہر اکرم ایف آئی آے کی ایف آئی آر 16/9میں نامزد ملزم تھے ۔ڈی جی نادرا کو عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیاگیا۔

(جاری ہے)

طاہر اکرم پر نادرا کے لیے کرائے پر لی جانے والی عمارتوںکے معاملے میں غیر شفافیت اور خورد بردکا الزام تھا جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو 31.34ملین روپے کا نقصان ہوا۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ڈی جی نادرا سے 5ملین روپے کی ریکوری کر لی گئی ہے جبکہ مزید ریکوری بھی کی جائے گی۔ ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی نادرا طاہر اکرم کو گرفتار کر کے تفتیش کاآغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :