سائنسدانوں کا پہلی مرتبہ افریقہ میں ملیریا کے علاج کیلئے استعمال ہونے والی طاقتورادوایات کی مزاحمت رکھنے والے طفیلئے کی دریافت کا دعویٰ

جمعرات 23 فروری 2017 13:48

سائنسدانوں کا پہلی مرتبہ افریقہ میں ملیریا کے علاج کیلئے استعمال ہونے ..
میامی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ افریقہ میں ملیریا کے علاج کیلئے استعمال ہونے والی طاقتورادوایات کی مزاحمت رکھنے والے طفیلئے کی دریافت کا دعویٰ کیاہے ۔فرانسیسی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس دریافت سے ملیریا کے علاج کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہوگیاہے ۔

(جاری ہے)

مچھروںکے کاٹنے سے پیدا ہونے والی اس بیماری سے ہرسال لاکھوں افراد متاثر ہورہے ہیں جبکہ اس سے اموات کی شرح بھی سب سے زیادہ ہے۔

سال 2015میں ملیریا سے دنیاء بھر میں مجموعی4لاکھ 38ہزار افراد موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔ریسرچ ٹیم کے سربراہ اورکنگ عبداللہ یونیورسٹی کے پروفیسر ارناب پین نے بتایا کہ افریقہ میں اس طفیلئے کی دریافت ملیریا کے علاج اورانسداد کی کوششوں کیلئے انتہائی مایوس کن ہے۔انہوں نے اس صورتحال کے تناظر میں انٹی ملیرئیل ادوایات کیلئے مزاحمت والے طفیلیوں پر نظر رکھنے کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :