رواں سال کا پہلا سورج گرہن 26 فروری کو ہو گا، پاکستان میں نظر نہیں آئے گا، جنوبی امریکا اور افریقا کے بعض حصوں میں دیکھا جا سکے گا

جمعرات 23 فروری 2017 13:48

رواں سال کا پہلا سورج گرہن 26 فروری کو ہو گا، پاکستان میں نظر نہیں آئے ..
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) رواں سال کا پہلا سورج گرہن پیر 26 فروری کو ہو گا، یہ پاکستان میں نظر نہیں آئے گا تاہم جنوبی امریکا اور افریقا کے بعض حصوں میں دیکھا جا سکے گا۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق سورج گرہن اپنے آغاز میں چلی میں دیکھا جا سکے گا۔بعد ازاں یہ ارجنٹائن کے پیٹا گونیا ریجن میں نظر آئے گا۔

(جاری ہے)

بحر اوقیانوس کے جنوبی حصوں سے ہوتے ہوئے اس سورج گرہن کا اختتام زیمبیا اور کانگو کے سرحدی علاقوں میں ہو گا۔رپورٹ کے مطابق رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 21 اگست کو ہو گا اور یہ امریکا میں دیکھا جا سکے گا۔کوارڈینیٹڈ یونیورسل ٹائم (یو ٹی سی) کے مطابق سورج گرہن کا آغاز دن 12 بج کر 10 منٹ پر ہو گا، اس کا نقطہ عروج 2 بج کر 58 منٹ پر ہوگا اور اختتام 5 بج کر 35 منٹ پر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :