دھماکے کی افواہ پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔ دشمن کی خواہش ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں نہ ہو، رانا ثنا اللہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 فروری 2017 13:39

دھماکے کی افواہ پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔ دشمن کی خواہش ..
لاہور (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2017ء) : لاہور دھماکوں پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ ڈیفنس دھماکہ کیمیکل کی وجہ سے ہوا ہو۔ زخمیوں میں کوئی بھی جلا ہوا نہیں ہے اور نہ ہی جائے وقوعہ سے بارود کی بد بو آئی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیفس دھماکے میں8 افراد جاں بحق جبکہ 21 افراد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ گلبرگ دھماکے کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ پولیس چیف نے گلبرگ دھماکے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی۔دھماکے کی افواہ پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہو لیکن دشمن کی خواہش ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں نہ ہو۔ ملک دشمن عناصر لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :