لاہور دھماکے ، لاہور کی بڑی مارکیٹس کو خالی کروا لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 فروری 2017 13:27

لاہور دھماکے ، لاہور کی بڑی مارکیٹس کو خالی کروا لیا گیا
لاہور (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2017ء) :لاہور کے علاقہ جات ڈیفنس اور گلبرگ میں دو گھنٹے کے دوران دھماکے ہوئے۔ ڈیفنس دھماکے میں 8افراد جاں بحق جبکہ 17 افراد زخمی ہوئے ۔ جبکہ گلبرگ میں ہونے والے دھماکے کی تاحال تفصیلات موصول نہیں ہو سکیں۔

(جاری ہے)

لاہورمیں دھماکوں کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں نے لاہور میں اپنی پوزیشنز سنبھال لی ہیں جبکہ دہشتگردی کی نئی لہر کے پیش نظر لاہور کی بڑی مارکیٹس کو خالی کروا لیا گیا ہے۔  ریسکیو انچارج احمد رضا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ افواہوں پر دھیان نہ دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :