سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی لاہور بم دھماکہ کی مذمت، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعرات 23 فروری 2017 13:36

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی  لاہور بم دھماکہ کی مذمت، قیمتی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے لاہور ڈیفنس مارکیٹ بم دھماکہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے الگ الگ مذمتی بیانات میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا انسانیت اور کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور انسانیت کے دشمنوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے بم دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔