Live Updates

پاکستان میں کرپشن کی وجہ سے نفرت میں اضافہ ہوا، تحریک انصاف

ملک نازک حالات سے گزر رہا ہے لیکن وزیراعظم باہر تشریف لے گئے، قوم جان چکی ہے وزیراعظم سچ چھپا رہے ہیں ، ہمیں سپریم کورٹ کے بینچ پر مکمل اعتماد ہے، امید ہے فیصلہ جب بھی آئے گا سچ پر آئے گا،عدالتی فیصلے سے انصاف کا نیا طلوع سورج طلوع ہو گا،تحریک انصاف کی کرپشن کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق اور فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 23 فروری 2017 13:34

پاکستان میں کرپشن کی وجہ سے نفرت میں اضافہ ہوا، تحریک انصاف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن کی وجہ سے نفرت میں اضافہ ہوا،ملک نازک حالات سے گزر رہا ہے لیکن وزیراعظم باہر تشریف لے گئے، قوم جان چکی ہے وزیراعظم سچ چھپا رہے ہیں ، ہمیں سپریم کورٹ کے بینچ پر مکمل اعتماد ہے اور امید ہے فیصلہ جب بھی آئے گا سچ پر آئے گا،عدالتی فیصلے سے انصاف کا نیا طلوع سورج طلوع ہو گا،تحریک انصاف کی کرپشن کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔

سپریم کورٹ کے باہر ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرپشن کی وجہ سے نفرت میں اضافہ ہوا،ملک نازک حالات سے گزر رہا ہے لیکن وزیراعظم باہر تشریف لے گئے، نواز شریف اور ساتھی سچ پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہے تھے ،ہمیں سپریم کورٹ کے بینچ پر مکمل اعتماد ہے اور امید ہے فیصلہ جب بھی آئے گا سچ پر آئے گا۔

(جاری ہے)

نعیم الحق نے کہا قوم جان چکی ہے وزیراعظم سچ چھپا رہے ہیں ، تحریک انصاف کی کرپشن کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ منروا کمپنی کی ایک دستاویز پر مریم نواز کے دستخط ہیں جبکہ ان کے دستخط کی ہی بنیاد پر شیئرز ایل زیڈ کمپنی کو ٹرانسفر ہوئے۔ عدالت میں کہا گیا کہ مریم نواز کے دستخط جعلی ہیں۔انہوں نے کہاکہ امید ہے عدالتی فیصلے سے انصاف کا نیا طلوع سورج طلوع ہو گا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات