Live Updates

عمران خان مرضی کافیصلہ لینے کیلئے اداروں پردباؤ ڈالتے ہیں،مسلم لیگ (ن)

عمران خان کے سیاست میں آنے کے بعد بدتمیزی بہتان تراشی کا طوفان آگیا،عمران خان نے گالی کاکلچرمتعارف کرایاجس کانقصان نوجوانوں کوہوا، پی ٹی آئی نے پا نا مہ کاساراکیس سیاسی میدان میں لڑا،نوازشریف مقبول لیڈر ہیں ہردورمیں ان کیخلاف سازشیں ہوئیں،عدالت کومسلسل دباؤمیں لانے کی کوشش کی جاتی رہی،ایک پٹیشنر نے کہاکہ ہم عدالت کا وقت ضائع کر رہے ہیں، قربانی سے پہلے قربانی کی تاریخیں سنتے رہے ، سپریم کورٹ میں کیس اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں خواجہ سعدرفیق اور دانیال عزیزکی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 23 فروری 2017 13:33

عمران خان مرضی کافیصلہ لینے کیلئے اداروں پردباؤ ڈالتے ہیں،مسلم لیگ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) مسلم لیگ (ن)کے رہنمائوںنے کہا ہے کہ عمران خان مرضی کافیصلہ لینے کیلئے اداروں پردباؤ ڈالتے ہیں،عمران خان کے سیاست میں آنے کے بعد بدتمیزی بہتان تراشی کا طوفان آگیا،عمران خان نے گالی کاکلچرمتعارف کرایاجس کانقصان نوجوانوں کوہوا، پی ٹی آئی نے پا نا مہ کاساراکیس سیاسی میدان میں لڑا،نوازشریف مقبول لیڈر ہیں ہردورمیں ان کیخلاف سازشیں ہوئیں،عدالت کومسلسل دباؤمیں لانے کی کوشش کی جاتی رہی،ایک پٹیشنر نے کہاکہ ہم عدالت کا وقت ضائع کر رہے ہیں، قربانی سے پہلے قربانی کی تاریخیں سنتے رہے ،،سپریم کورٹ میں کیس اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے ۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ عمران خان کے سیاست میں آنے کے بعد بدتمیزی بہتان تراشی کا طوفان آگیا،عمران خان نے الزامات لگانے کا محور نوازشریف پر مرکوز رکھا،نوازشریف نے کبھی قومی وقار اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ برداشت ،بات چیت اور مکالمہ سے ہی مسائل حل ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے پا نا مہ کاساراکیس سیاسی میدان میں لڑا،عمران خان نے گالی کاکلچرمتعارف کرایاجس کانقصان نوجوانوں کوہوا،عمران خان مرضی کافیصلہ لینے کیلئے اداروں پردباؤ ڈالتے ہیں،عدالت کے فیصلوں پر تحفظات بھی ہوتے ہیں،عدالت کے فیصلوں کومن وعن تسلیم کرناچاہیے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نوازشریف مقبول لیڈر ہیں ہردورمیں ان کیخلاف سازشیں ہوئیں، پانامہ کامقدمہ قانونی نکات پرنہیں،میڈیاپرلڑاگیا،مقدمہ سیاسی ہے اسے عدالت میں لڑاہی نہیں گیا۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کومسلسل دباؤمیں لانے کی کوشش کی جاتی رہی،پانامہ کیس کے مقدمے کا فیصلہ اب زیادہ دورکی بات نہیں۔مسلم لیگ (ن)کے رہنما رکن قومی اسمبلی دانیال عزیزنے کہا کہ قربانی سے پہلے قربانی کی تاریخیں سنتے رہے ،ایک پٹیشنر نے کہاکہ ہم عدالت کا وقت ضائع کر رہے ہیں،آج انہوں نے پہلی دفعہ اعتراف کیاکہ ہم عدالت کا وقت ضائع کررہے ہیں ،۔انہوں نے کہاکہ آج عدالت نے کہاکہ اخباری تراشے قابل سماعت نہیں ،سپریم کورٹ میں کیس اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات