ٹرمپ کے زہریلے بیانات نے دنیا کو تاریک ترکر دیا، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ٹرمپ کے انہی زہریلے بیانات کے نتیجے میں دنیا آج پہلے کی نسبت زیادہ تاریک اور غیر مستحکم ہو چکی ہے،بیان

جمعرات 23 فروری 2017 13:33

ٹرمپ کے زہریلے بیانات نے دنیا کو تاریک ترکر دیا، ایمنسٹی انٹرنیشنل
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے زہریلے بیانات نے دنیا کو تاریک ترکر دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ گزشتہ برس نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی الیکشن سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سیاسی انتخابی مہم کے دوران جو زہریلے بیانات دیے، وہ دنیا کو پہلے سے زیادہ تاریک بنا دینے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر تقسیم پسندی کی سیاست کے رجحان میں اضافے کا سبب بھی بنے۔

بیان کے مطابق ٹرمپ کے انہی زہریلے بیانات کے نتیجے میں دنیا آج پہلے کی نسبت زیادہ تاریک اور غیر مستحکم ہو چکی ہے۔ اس کی مثال پورے یورپ اور امریکا میں تارکین وطن اور مہاجرین کو نشانہ بنا کر دیے جانے والے وہ نفرت انگیز بیانات بھی ہیں، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں آج واضح طور پر زیادہ ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

یمنسٹی کے مطابق ٹرمپ کے بیانات میں ’قول و فعل میں خلیج اور بیان بازی اور حقیقت میں فرق‘ تو کبھی کبھی حیران کن حد تک زیادہ رہا ہے۔

انسانی حقوق کی اس عالمی تنظیم کے بیان میں کہا گیا کہ اس تلخ حقیقت کی سب سے زیادہ عکاسی گزشتہ برس ستمبر میں ہونے والی اقوام متحدہ کی اس سربراہی کانفرنس میں دیکھنے میں آئی، جس میں دنیا بھر کی ریاستیں مہاجرین اور تارکین وطن کی وجہ سے پیدا ہونے والے عالمی بحران پر کسی مناسب اور متفقہ فیصلے تک پہنچنے میں ناکام رہیں۔

متعلقہ عنوان :