معروف پاکستانی ماڈل کا قاتل کیفر کردار تک پہنچ گیا

ْقاتل کو سزائے موت اور 3 لاکھ‘ ساتھی کو عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی

جمعرات 23 فروری 2017 13:18

معروف پاکستانی ماڈل کا قاتل کیفر کردار تک پہنچ گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) کراچی میں پیدا ہونے والی فہمینہ چوہدری معروف پاکستانی ماڈل تھیں۔فہمینہ نے بہت سے بین الاقوامی فیشن و حسن کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی جبکہ 2012میں مسز ایشین انٹرنیشنل کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا تھا۔گذشتہ سال قتل ہونے والی ماڈل کے قاتل کو 300,000روپے جرمانہ اور سزائے موت سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وقار معاذ نامی شخص پر فہمینہ کے قتل کا شبہ تھا جو بعد میں درست ثابت ہوا اور اسلام آباد کی ایک سیشن عدالت نے یہ فیصلہ سنایا۔فیصلہ سیشن کورٹ کی جج عابدہ سجاد نے سنایا۔واضح رہے کہ ماڈل فہمینہ کو اغواء کیا گیا تھا اور ان کے خاندان سے 20ملین روپے تاوان مانگا گیا تھا۔تاہم متاثرہ خاندان نے یہ رقم ادا نہ کی تو ماڈل کو قتل کر دیا گیا۔مجرم معاذ کے ساتھی آصف کو عمر قید سزا اور 200,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :