لاہور : گلبرگ کے علاقہ میں دھماکے کی اطلاعات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 فروری 2017 13:05

لاہور : گلبرگ کے علاقہ میں دھماکے کی اطلاعات
لاہور (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2017ء) : لاہور کے علاقہ  گلبرگ میں دھماکے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔  تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ گلبرگ میں بھی دھماکے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

دھماکے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ مین بلیوارڈ گلبرگ میں غیر ملکی ریسٹورنٹ  کوسا نوسٹرا کے قریب ہوا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل یوم ھٰذا لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں دھماکہ ہوا تھا جس میں 8 افراد جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :