وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 97 کروڑ 57 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

جمعرات 23 فروری 2017 12:45

وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 97 کروڑ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 97 کروڑ 57 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے اس شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے 2 ارب 22 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ووکیشنل انسٹیٹیوٹ ان پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اسلام آباد 3 کروڑ 84 لاکھ، ایجوکیشنل لیڈر شپ اینڈ انسٹیٹیوشنل مینجمنٹ کے لئے 1 کروڑ 40 لاکھ روپے، صدارتی پروگرام برائے ہائی کوالیفائیڈ اوورسیز کے لئے 75 لاکھ روپے، انسانی وسائل کی ترقی کے لئے 45 کروڑ روپے، ملک بھر میں کمیونٹی سکولز کی تعمیر کے لئے 37 کروڑ 99 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :