کیڈ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 2 ارب 14 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

جمعرات 23 فروری 2017 12:45

کیڈ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 2 ارب 14 کروڑ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں کیڈ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 2 ارب 14 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 3 ارب 56 کروڑ 22 لاکھ 37 ہزار روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے اسلام آباد میں وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحات پروگرام کے تحت 200 سکولوں کے لئے ایک ارب، اسلام آباد میں سمارٹ سکولوں کے قیام کے لئے 14 کروڑ روپے، سپیشل چلڈرن کی تعلیم کے لئے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے، اسلام آباد ماڈل کالج جی ٹین فور فار بوائز کے لئے 2 کروڑ 71 لاکھ روپے، ہوم اکنامکس مینجمنٹ سائنس کالج ایف الیون ون کے لئے 14 کروڑ 70 لاکھ روپے، فیملی سوٹس کی تعمیر کے لئے 50 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔