پانامہ کیس کی سماعت مکمل ، فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 فروری 2017 12:26

پانامہ کیس کی سماعت مکمل ، فیصلہ محفوظ کر لیا گیا
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2017ء) : سپریم کورٹ میں پانامہ کیس سے متعلق آئینی درخواستوں کی سماعت مکمل ہو گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا ہے کہ پانامہ کیس میں تمام پہلووں کے اوپر غور کرنے کے بعد تفصیلی فیصلہ دیں گے ۔ اس کیس میں اہم اور حساس پہلو پوشیدہ ہیں۔

(جاری ہے)

یہ وہ مقدمہ نہیں جس پر مختصر حکم دیا جائے ۔ کیس کے تمام زاویوں کو دیکھا جائے گا۔ عدالت اپنا مائنڈ اپلائی کرنے کے بعد اس کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی جس کے لیے وقت درکار ہو گا۔ سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت مکمل ہو گئی ہے جس کے بعد عدالر نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ تاہم جسٹس آصف سعید کھوسہ نے فیصلے میں درکار وقت سے متعلق کوئی ریمارکس نہیں دئے۔

متعلقہ عنوان :