اسلام آباد، نیب کا چھاپہ ، نجی کمپنی کا سی ای او گرفتار

جمعرات 23 فروری 2017 12:36

اسلام آباد، نیب کا چھاپہ ، نجی کمپنی کا سی ای او گرفتار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) نیب نے اسلام آبادسٹاک ایکسچینج کی ٹریڈنگ کمپنی کے سی ای او حسن وحید کو چھبیس کروڑ روپے لوٹنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

سید محمد حسنین کی سربراہی میں نیب کی چھاپہ مار ٹیم نے ایس ای سی پی کے چیئرمین نیب کی درخواست کے بعد حسن وحید کے خلاف کارروائی کی۔ حسن وحید نے آٹھ جعلی ٹریڈنگ ٹرمینلز بنائے ہوئے تھے اور ان کے کلائنٹس کی تعداد ڈیڑھ ہزار ہے۔

متعلقہ عنوان :