’’ میں اُڈی اُڈی جاواں ہوا دے نال‘‘ایان علی سری لنکا روانہ

جمعرات 23 فروری 2017 12:35

’’ میں اُڈی اُڈی جاواں ہوا دے نال‘‘ایان علی سری لنکا روانہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) سپریم کورٹ کی جانب سے ای سی ایل سے نام نکالنے کے بعد ڈالر گرل ایان علی پاکستان سے ’’اڑ‘‘ گئیں، دبئی کے راستے سری لنکا چلی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی پرواز ای کے 605 سے براستہ دبئی سری لنکا روانہ ہوگئی ہیں۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے گذشتہ روز ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کیا تھا جس کے بعد وزارت داخلہ نے ماڈل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :