ڈیفنس دھماکہ ، پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 فروری 2017 12:05

لاہور (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2017ء) : لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

دھماکے کے بعد پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق دھماکہ زیر تعمیر عمارت میں رکھے گئے بم سے ہوا۔  دھماکے سے ارد گرد کی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشیے ٹوٹ گئے۔ جائے وقوعہ پر ڈی جی آپریشنز اور پاک فوج کے جوان بھی موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :