پنجاب حکومت کی اشتہاری مہم اور بجٹ کی معلومات تک رسائی نہ دینے کیخلاف درخواست پر کمشنر انفارمیشن کو جواب داخل کرنے کا آخری موقع دے دیاگیا

جمعرات 23 فروری 2017 12:04

پنجاب حکومت کی اشتہاری مہم اور بجٹ کی معلومات تک رسائی نہ دینے کیخلاف ..
لاہور۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی اشتہاری مہم اور بجٹ کی معلومات تک رسائی نہ دینے کیخلاف درخواست پر کمشنر انفارمیشن کو جواب داخل کرنے کا آخری موقع دے دیا ۔

(جاری ہے)

جسٹس شاہد وحید نے سول سوسائٹی کے عبداللہ ملک کی درخواست پر سماعت کی جس میں پنجاب حکومت کی اشتہاری مہم اور بجٹ کی معلومات نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہی. درخواست گزار عبداللہ ملک کے مطابق پنجاب ٹرانسپیرنسی اور رائٹ ٹو انفارمیشن کا قانون نا مکمل ہے اور شہریوں کو اس قانون کے تحت معلومات تک رسائی نہیں مل رہی. درخواست گزار کے مطابق حکومتی منصوبوں کے بارے میں معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے لیکن پنجاب حکومت تعلیم اور صحت کے منصوبوں کے بارے میں رسائی عام آدمی کو نہیں دے رہی ،درخواست گزار نے استدعا کی کہ معلومات تک رسائی کے قانون پر موثر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی جائے۔

متعلقہ عنوان :