لاہورہائیکورٹ نے بہاولپور میں سولر پروجیکٹ کا ٹھیکہ ترکی کمپنی کو دینے کے خلاف دائر درخواست پر، پنجاب پاور ڈویلپمنٹ بورڈ سے 3مارچ کو جواب طلب کرلیا

جمعرات 23 فروری 2017 12:04

لاہورہائیکورٹ نے بہاولپور میں سولر پروجیکٹ کا ٹھیکہ ترکی کمپنی کو ..
لاہور۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) لاہورہائیکورٹ نے بہاولپور میں سولر پروجیکٹ کا ٹھیکہ ترکی کمپنی کو دینے کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب پاور ڈویلپمنٹ بورڈ سے 3مارچ کو جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصورعلی شاہ نے درخواست گزار شہری عمران علی ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں بہاولپور میں سولر پروجیکٹ کا ٹھیکہ ترکی کمپنی کو دینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے، عدالتی سماعت کے موقع پر درخواست گزار وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ترکی کمپنی کو ٹھیکہ دینا نیپرا قوانین کی خلاف ورزی ہے اور یہ ٹھیکہ دیتے ہوئے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئی. درخواست میں استدعا کی گئی کہ بہاولپور میں سولر پروجیکٹ کا ٹھیکہ ترکی کمپنی کو دینے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :