عراق میں خودکش کاربم دھماکہ،13افرادہلاک،55زخمی

بغداد کے قریبی علاقے امیریا کی مصروف سڑک پر رات گئے کار کے ذریعے بم دھماکا کیا گیا، حکام

جمعرات 23 فروری 2017 11:54

عراق میں خودکش کاربم دھماکہ،13افرادہلاک،55زخمی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک کار بم دھماکے میں 13 افراد ہلاک جبکہ 55 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

دھماکے سے متعدد دکانوں اور کاروں کو بھی نقصان پہنچا،دھماکا اس موقع پر کیا گیا جب عراقی فورسز کی موصل کے مغربی علاقے میں داعش کے خلاف پیش قدمی جاری ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی حکام نے بتایاکہ بغداد کے قریبی علاقے امیریا کی مصروف سڑک پر رات گئے کار کے ذریعے بم دھماکا کیا گیا،دھماکے سے متعدد دکانوں اور کاروں کو بھی نقصان پہنچا،دھماکا اس موقع پر کیا گیا جب عراقی فورسز کی موصل کے مغربی علاقے میں داعش کے خلاف پیش قدمی جاری ہے۔

عراقی حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 13افرادہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے،تین روز قبل عراقی فورسز نے داعش کے خلا ف موصل آپریشن کی شروعات کی تھی اور اس وقت فوج شہر کے نزدیک موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :