اوکاڑہ،ٹرک اور مسافر بس میں تصادم، دو افراد جاں بحق، 5 زخمی

جمعرات 23 فروری 2017 11:44

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) اوکاڑہ کینٹ کے قریب نیشنل ہائے وے پر تیز رفتار ٹرک اور مسافر بس میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

لاہور سے ملتان جانے والی بس خرابی کے باعث اوکاڑہ کینٹ کے قریب سٹرک کنارے کھڑی تھی جس کو تیز رفتار ٹرک نے پیچھے سے ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ریسکیو 1122 نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :