پاناما کیس آمریت کو روکنے کا معاملہ ہے، شیخ رشید

جمعرات 23 فروری 2017 11:44

پاناما کیس آمریت کو روکنے کا معاملہ ہے، شیخ رشید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاناما کیس آمریت کو روکنے کا معاملہ ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ نے پاناما کیس میں کوئی منی ٹریل نہیں دیا، حکمران ملک کی لوٹی ہوئی دولت باہر لے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں اتنا گارڈن کالج یا کسی مشن اسکول نہیں گیا جتنا قانون کی اس اکیڈمی میں بیٹھا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مصداق کوئی منی ٹریل ثابت نہیں ہوسکی۔ حکومت کے پاس اپنی صفائی میں پیش کرنے کیلئے کوئی ثبوت نہیں ہیں ، اس کیس سے جڑے پانچ اہم افراد ملک سے باہر ہیں جبکہ حکومت نے ملک میں میڈیا سے لڑنے اور گالم گلوچ کیلئے وہ ٹیم مختص کی ہے جو آج تک کسی کے بھی کام نہیں آئی ، نہ وہ چودھریوں کے کام آئی اور نہ ہی مشرف کے ۔

متعلقہ عنوان :