سپریم کورٹ ، آصف زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر

آصف زرداری نے وزیر اعلیٰ ہائوس میں اجلاس کی صدارت کر کے آئین کی خلاف ورزی کی ، نااہل قرار دیا جائے ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے تمام مراعات واپس لینے کا بھی حکم دیا جائے ،درخواست گزار

جمعرات 23 فروری 2017 11:44

سپریم کورٹ ، آصف زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ  کو نااہل قرار دینے کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کام سے روکنے اور نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کر دی گئی۔ سپریم کورٹ میں محمود اختر نامی شہری کی درخواست میں کہا گیا ہے وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ میں بیس فروری کو امن و امان کااجلاس ہوا جس کی صدارت ایک آصف زرداری نے کی۔

پارٹی سربراہ ہونے کے باوجود آصف زرداری سرکاری اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

ان کی شرکت آفیشل ایکٹ انیس سو تئیس کی خلاف ورزی ہے۔ آفیشل ایکٹ کی خلاف ورزی پر آصف زرداری کو تاحیات نااہل اور حلف کی خلاف ورزی کرنے پر وزیر اعلیٰ سندھ کو عہدے سے برطرف کیا جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے تمام مراعات واپس لینے کا بھی حکم دیا جائے۔ اجلاس میں شریک تمام سرکاری ملازمین کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔ درخواست میں آصف زرداری اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی بھی استدعا کی گئی ہے جبکہ درخواست میں آصف زرداری ، مراد علی شاہ اور متعلقہ وفاقی وزارتوں کو فریق بنایا گیا ۔