مجھے مرنے کا خوف نہیں ہے میں سب کے نام بتا دوں گا۔ ارشد شریف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 فروری 2017 11:34

مجھے مرنے کا خوف نہیں ہے میں سب کے نام بتا دوں گا۔ ارشد شریف
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2017ء): نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی ارشد شریف کا کہنا تھا کہ اس ملک میں سچ کو چھپانے اور زبانیں بند کروانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو میں بلا خوف و خطر ان افراد کے نام لوں گا اور انہیں منظر عام پر لے کر آؤں گا ، ساتھ یہ بھی بتاؤں کہ انہوں نے کیا کیا کیا؟ اور کس کس طرح سے زبانیں بند کرنے کی کوشش کی؟ مجھے مرنے سے بالکل ڈر نہیں لگتا میں ان سب کو عوام کے سامنے لے کر آؤں گا۔