مادری زبان کے عالمی دن پر ایک بنگالی کی پاکستانی طالبعلم سے بدزبانی، ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 فروری 2017 11:23

بنگلہ دیش (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2017ء) : مادری زبان کے عالمی دن پر ایک بنگالی نے پاکستانی طالبعلم سے بد زبانی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو میں دیکھا گیا کہ بنگلہ دیش میں ایک بنگالی نے پاکستانی طالبعلم کو دھمکی دی کہ میں تمہارے منہ پر طمانچہ ماروں گا۔ بنگالی کا کہنا تھا کہ مجھے ہاتھ نہ لگانا ورنہ میں گولی مار دوں گا۔

بنگالی شخص نے پاکستانی طالبعم پر تشدد کرتے ہوئے کہا کہ تم کہو کہ تم نے ہمارے لوگوں پر فروری 1952 میں ظلم کیا۔ کہو یہ میں پاکستانی یہ کہتا ہوں کہ ہماری غلطی تھی، اس کے لیے میں ہاتھ جوڑ پر معافی مانگتا ہوں۔ بنگالی نے ویڈیو میں کہا کہ میں تمہاری یہ ویڈیو پاکستان بھیج رہا ہوں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 21 فروری 1952ء کو بنگالیوں نے اپنی مادری زبان کی تحریک چلائی تھی۔

(جاری ہے)

اور بنگالی زبان کو ایک سرکاری زبان کا درجہ دینے کے لیے وکالت بھی کی تھی۔ پولیس نےمظاہرین کومنشتر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا جبکہ صوبے بھر میں دفعہ 144 بھی نافذ کی گئی جس کی مظاہرین نے کھُلے عام مخلافت کی اور پولیس کے اقدامات کی مذت کی۔ اس تمام احتجاج اور پولیس مظاہروں میں کئی افراد کی جانیں گئیں۔سوشل میڈیا پر بنگالی شخص کی پاکستانی طالبعلم کو دھمکانے اور معافی مانگنے پر مجبور کرنے کی یہ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :