نواز شریف کو ان کے وکلا نے بتا دیا ہے کہ فیصلہ ان کے خلاف آ رہا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 فروری 2017 10:34

نواز شریف کو ان کے  وکلا نے بتا دیا ہے کہ فیصلہ ان کے خلاف آ رہا ہے۔ ڈاکٹر ..
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2017ء) : نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس میں وزیر اعظم نواز شریف کے وکلا نےانہیں بتا دیا ہے کہ فیصلہ ان کے خلاف آ رہا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ سانحہ سیہون شریف کے بعد وزیر اعظم غائب ہو گئے ہیں۔میری وزیر اعظم ہاﺅس میں ایک شخص سے بات ہوئی ہے جس میں مجھے بتایا گیا کہ وزیراعظم کو اندازہ ہو گیا ہے کہ پانامہ کا فیصلہ ان کے خلاف آ رہا ہے ،انہوں نے اس حوالے سے اپنی ٹیم اور رفقا سے دریافت کیا کہ پانامہ کیس میں فیصلہ خلاف آنے کے کیا امکانات ہیں؟ کیا مشکل پیش آ سکتی ہے؟ اور کس حد تک معاملات خراب ہو سکتے ہیں؟ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ میری موجودہ سیٹ اپ کے ایک گورنر سے بھی بات ہوئی اور انہوں نے کہا کہ ہم تووزیر اعظم کو مشورہ دے رہے تھے کہ ایمرجنسی لگا دیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ ملک میں ایمرجنسی کی تجویز پیپلز پارٹی نے بھی پیش کی تھی جس کی تصدیق مسلم لیگ ن کے حلقوں نے بھی کر دی ہے کہ ایسی بات زیر غورلائی جا رہی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے وکلا کی جانب سے آغاز میں یہ دلائل دئے گئے کہ عدالت کو یہ کیس سننے کے اختیارات نہیں ہیں جبکہ آج یہ کیس اس دہانے پر پنچ گیا کہ عدالت وزیر اعظم کو نا اہل کرنے کے اختیارات نہیں رکھتی۔شروع یہاں سے ہوا کہ ہم سچے ہیں اور اختتام اس بات پر ہو رہا ہے کہ اگر ہم جھوٹے بھی ہیں تو بھی آپ ہمیں نا اہل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید کیا کہاآپ بھی ملاحظہ کیجئیے: