ڈوھک رتہ اور پیر ودھائی کے علاقوں میں آپریشن رد الفساد، 3 افراد زیر حراست

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 فروری 2017 10:19

ڈوھک رتہ اور پیر ودھائی کے علاقوں میں آپریشن رد الفساد، 3 افراد زیر ..
راولپنڈی (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2017ء): راولپنڈی میں ڈھوک رتہ اور پیر ودھائی کے علاقوں میں آپریشن رد الفساد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس آپریشن میں پاک فوج کے جوان ، رینجرز اور پولیس اہلکار بھی حصہ لے رہے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ اس آپریشن میں 3 افغان شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔