پانیئر سیمنٹ لمیٹڈ کو سال 2016ء کی آخری سہ ماہی کے دوران 799ملین روپے کا خالص منافع

جمعرات 23 فروری 2017 10:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) پانیئر سیمنٹ لمیٹڈ نے سال 2016ء کی آخری سہ ماہی کے دوران 799ملین روپے کا خالص منافع کمایا ہے ۔ اس طرح اکتوبر تا دسمبرکے دوران کمپنی کے نفع میں 43فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق سال 2015ء کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو557 ملین روپے کا منافع حاصل ہوا تھا ۔

(جاری ہے)

کمپنی کے خالص منافع میں ہونے والے اضافہ کے نتیجہ میں فی حصص آمدنی اکتوبر تا دسمبر2015ء کی 2.45 روپے آمدن کے مقابلے میں اکتوبر تا دسمبر2016ء کے دوران 3.52 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 2016-17ء کے پہلے چھ ماہ کے دوران کمپنی نے 1.5 ارب روپے کا خالص منافع کمایا ہے جبکہ مالی سال 2015-16ء کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو988ملین روپے کی آمدن ہوئی تھی۔ اس طرح کمپنی کی آمدنی میں 52فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔