سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے بڑے منصوبوں کے آغازسے گذشتہ مالی سال 2015-16ء کے دوران تعمیرات کے شعبہ کی شرح نمو میں 13فیصد کا نمایاں اضافہ

جمعرات 23 فروری 2017 10:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے تحت توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے بڑے منصوبوں کے آغازسے گذشتہ مالی سال 2015-16ء کے دوران تعمیرات کے شعبہ کی شرح نمو میں 13فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ گذشتہ چار سال کے دوران شعبہ کی شرح ترقی چار فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافہ کے نتیجہ میں سیمنٹ کی مقامی کھپت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق رواںمالی سال 2016-17ء میں جولائی تا جنوری کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 9.52فیصد جبکہ سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں7.45فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق جولائی تا جنوری 2016-17ء کے دوران سیمنٹ کی صنعت نے اپنی مجموعی پیداواری استعداد کے 85 فیصد کے برابر پیداوار حاصل کی ہے۔

اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پی ایس ڈی پی اور سی پیک کے تحت توانائی اور بنیادی ڈھانچے سمیت مختلف شعبوں کی ترقی کیلئے حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے تعمیراتی منصوبوں اور کنسٹرکشن انڈسٹری کے شعبہ میں جاری سرگرمیوں سے آنے والے دنوں میں سیمنٹ کی مقامی کھپت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :