کوئی معاشرہ اور معیشت خواتین کی شرکت کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، ڈاکٹر عمر سیف

جمعرات 23 فروری 2017 10:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) کوئی معاشرہ اورمعیشت خواتین کی شرکت کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ ملکی اورمعاشی ترقی کیلئے خواتین کی صلاحیتوںسے استفادہ کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں نصف سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے اور خواتین نے مختلف شعبوں میں اپنی پیشہ وارانہ مہارتوں کا ثبوت دیا ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ خواتین کو زیادہ سے زیادہ بااختیار بنا کر ، تربیت اور تعلیم کی فراہمی اور خواتین کے کاروباری اداروں کی ترقی سے معاشی ترقی کے مجموعی اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر عمر سیف نے مزید کہا کہ خواتین کے کاروباری اداروں کی کارکردگی قابل ستائش ہے اور ان کوجدید سہولتوں اورمالی ضروریات کی فراہمی سے ان کی کارکردگی کو مزید بڑھایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :