ترکی: خواتین فوجیوں کو سکارف پہننے کی اجازت مل گئی، پابندی ختم

جمعرات 23 فروری 2017 02:21

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) ترکی کی خواتین فوجیوں کو سر پر سکارف لینے کی اجازت دیدی گئی۔ 1980ء کی دہائی میں قومی اداروں میں خواتین کے سکارف کرنے پر پابندی لگا دی گئی تھی تاہم موجودہ صدر طیب اردوان کا موقف ہے کہ یہ پابندی ماض میں تنگ نظری کی وجہ سے لگائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

گزشتہ دہائی میں سکولوں، یونیورسٹیوں اور سول سروسز میں خواتین کو سکارف پہننے کی اجازت دی گئی تھی۔ یاد رہے کہ ترکی کا قانون سیکولر ہے، 1920ء سے اب تک سرکاری طور پر ریاست کا کوئی مذہب نہیں۔