لندن پولیس فورس کی 188 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون میٹرو پولیٹن پولیس کمشنر تعینات

جمعرات 23 فروری 2017 01:41

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) لندن پولیس فورس کی 188 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک تخاون کو میٹرو پولیٹن پولیس کمشنر تعینات کر دیا گیا۔ کریسیڈا ڈک نے کہا ہے کہ وہ اس تقرری پر بہت خوش ہیں۔

(جاری ہے)

نئی تقرری میں 56 سالہ کریسیڈا کی تنخواہ 2 لاکھ 70 ہزار 468 پائونڈ سالانہ ہوگی۔ انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کی۔ 1983ء میں پولیس میں شمولیت اختیار کی۔ 2009ء میں لندن میٹرو پولیس کی پہلی اسسٹنٹ تعینات ہوئیں۔ 2014ء میں سکاٹ لینڈ یارڈ چھوڑ کر وزارت خارجہ میں نہایت حساس پوسٹ پر کام کیا۔

متعلقہ عنوان :