رحمان ملک کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں، سینیٹر پرویز رشید

پیر 6 مئی 2013 19:51

لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6مئی۔2013ء) مسلم لیگ ن کے ترجمان سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ رحمان ملک کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں، یہ انتخابی مہم کے درمیان بے بنیاد پراپیگنڈے کا حصہ ہے، وہ 15 سال سے یہ کاغذات لے کر گھوم رہے ہیں۔ سینیٹر پرویز رشید نے رحمان ملک کے جواب میں ماڈل ٹاوٴن سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رحمان ملک جب ڈائریکٹر ایف آئی اے تھے، یا وفاقی وزارتِ داخلہ پر براجمان تھے، انہوں نے تب کارروائی کیوں نہیں کی، پرویز مشرف دور میں بھی کوئی بات سامنے نہیں آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور پیپلزپارٹی نواز شریف سے خوفزدہ ہیں۔ رحمان ملک کو سپریم کورٹ نے مصدقہ جھوٹا شخص قرار دیا، دوہری شہریت کے معاملے میں بھی ان کے خلاف فیصلہ آیا۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ تمام آئینی ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کر رہے ہیں اورمسلم لیگ ن عوام کی عدالت میں جا رہی ہے۔