راولپنڈی، قائداعظم کالونی میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کا چھاپہ

ملزمان کی فائرنگ سے ایس ایچ اوآرے بازار ورکانسٹیبل شدیدزخمی ، ملزمان فرا ر

بدھ 22 فروری 2017 23:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) تھانہ آرے بازارپولیس کے تھانہ صدربیرونی کے علاقے قائداعظم کالونی میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ایس ایچ اوآرے بازارملک ساجداورکانسٹیبل شاہزیب شدیدزخمی ہوگئے جبکہ ملزمان موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق آرے بازارپولیس گزشتہ رات ایک مقدمے میں مطلوب نامزدملزمان کی اطلاع پرتھانہ صدربیرونی کے علاقے قائداعظم کالونی میں چھاپہ مارا،جس لمحے ملزمان نے چھت سے فائرنگ کردی ،جس سے ایس ایچ اوملک ساجد اورشاہزیب کانسٹیبل شدیدزخمی ہوگئے ،جنہیں فوری طورپرڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی منتقل کردیاگیاہی۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :