پاک فوج کا آپریشن‘‘ردالفساد‘‘ شروع کرنے کا اعلان

سیکیورٹی فورسز ملک بھر میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں کریں گی.ڈی جی آئی ایس پی آر

بدھ 22 فروری 2017 23:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) پاک فوج نے آپریشن‘‘ردالفساد‘‘ شروع کرنے کا اعلان کردیا، سیکیورٹی فورسز ملک بھر میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں کریں گی۔۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی نے آپریشن’’ردالفساد‘لانچ کردیا ہے، اس آپریشن کے تحت پاک فوج پنجاب میں رینجرز آپریشن میں حصہ لے گی اور نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔

یہ فیصلہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت لاہور میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں کہا گیا کہ مذکورہ آپریشن میں پاک فوج اور رینجرز سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی تعاون سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف مشترکہ کارروائی کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آپریشن ملک سے دہشت گردی کی خاتمے کیلئے کیا جارہا ہے،آپریشن سے ملکی سرحدوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن میں فضائیہ، نیوی، سول آرمڈ فورسز بھی حصہ لیں گی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ اس آپریشن میں بارڈر سیکیورٹی مینجمنٹ پرمزید توجہ مرکوز اور ملک کو ناجائزاسلحے سے پاک کرنے کیلئے اضافی کوششیں کی جائیں گی۔آپریشن سے شدت پسندی اور دہشت گردی کو ختم کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انسداد دہشت گردی کیلئے رینجرز کارروائیاں کریں گی، آپریشن ردالفساد دہشت گردوں اوران کی باقیات کے خاتمے اور نیشنل ایکشن پلان کاحصہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :