لاہور،بیرون ممالک سے آنے والی پروازوں پر لیزر لائٹیں ایک مرتبہ پھر حملہ آور

بدھ 22 فروری 2017 22:12

لاہور،بیرون ممالک سے آنے والی پروازوں پر لیزر لائٹیں ایک مرتبہ پھر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر بیرون ممالک سے آنے والی پروازوں پر لیزر لائٹیں ایک مرتبہ پھر حملہ آور ہو گئیں۔ جہاز کے کپتان کو جہازکی لینڈنگ کے خلاف سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیویارک سے آنے والی پرواز نمبر722 کا کپتان جس وقت جہازکو لینڈکرنے لگا تو ٹاک کاک پٹ ہم لیز کی تیزروشنی پڑنے سے اُسے جہاز کو لینڈ کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جہاز کے کپتان نے ائرپورٹ انتظامیہ کو لیزر لائٹیں کے حوالے سے شکایت کردی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے کچھ عرصہ قلیل بھی جہاز کے لینڈنگ کے دوران کاک پٹ پر لیزر لائٹ کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :